مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست کی جانب سے لبنان پر دوبارہ حملہ ابتدائی جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اسے دھوکے اور ممکنہ معاہدوں کی عدم پاسداری کی خطرناک علامت قرار دیا۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اقدامات کا تسلسل مذاکرات کو بے معنی بنا دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں” اور ایران اپنے لبنانی بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ ہرگز نہیں چھوڑے گا۔
آپ کا تبصرہ